خاتون تشدد کیس، ڈی ایس پی صدر ”باعزت بری“ شہریوں کا یوٹرن، مبارکباد دینے کیلئے دفتر پر ”دھاوا“

    خاتون تشدد کیس، ڈی ایس پی صدر ”باعزت بری“ شہریوں کا یوٹرن، مبارکباد دینے ...

  

لڈن (نامہ نگار) خاتون تشدد کیس میں بلاوجہ نامزد کئے جانیوالے ڈی ایس پی صدرراؤ طارق پرویز بے گنا ہ اور باعزت بری ہو نے پر شہریوں کی بڑی تعداد راؤ طارق پر ویز کو مبارکباد دینے انکے دفتر پہنچ گئی۔تفصیل کے مطابق تھانہ لڈن کی حدود میں خاتون پر مبینہ تشدد کیس میں ڈی ایس پی صدرراؤ طارق پرویز کو بلاوجہ نامزد کردیا گیا جس پر شہریوں نے شدید غم وغصہ کے اظہارکیا اور بلاوجہ نامزد کئے جانیوالے ڈی ایس پی راؤ طارق پرویزکو باعزت(بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

 بری کرنے کا مطالبہ کیا ایس پی انویسٹی گیشن نے انویسٹی گیشن میں ڈی یس پی راؤ طارق پرویز کو بے گنا قرار دے دیا اور اور وہ باعزت بری ہوگئے جس پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی شہریوں کا کہنا ہے کہ راؤ طارق پرویز ایک فرض شناس اور ایماندار پویس آفیسر ہیں جوہمیشہ ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر سر انجام دیتے ہیں اوران جیسے ایماندار پویس آفیسر پنجاب پولیس کا سب سے بڑا سرمایا ہیں شہریوں نے ڈی ایس پی راؤ طارق پرویز کو باعزت بری ہونے پر پھولوں کیہار پہنائے اور مبارکباد دی اس موقع پر راؤ طارق پرویز کہنا تھا کہ ہمیشہ انصاف کی بات کی ہے اور بلا تفریق لوگوں کو انصاف پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے انشاء اللہ آئندہ بھی ماضی کی طرح عوام کی بے لوث خدمت کرتے ہوئے لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف پہنچاؤں گا۔

خاتون تشدد کیس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -