ڈائریکٹر ایکسائز ملتان تنویر عباس گوندل کا تبادلہ، لاہور رپورٹ کرنیکا حکم

ڈائریکٹر ایکسائز ملتان تنویر عباس گوندل کا تبادلہ، لاہور رپورٹ کرنیکا حکم

  

ملتان (نیوز رپورٹر) سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس پنجاب وجیہ اللہ کنڈی نے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان تنویر عباس گوندل کا تبادلہ کرکے او ایس ڈی (افسر بکار خاص) بنا دیا ہے اور انہیں فوری طور پر لاہور ڈی جی آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے واضح رہے کہ ڈائریکٹر تنویر عباس گوندل نے ملتان میں اپنی تعیناتی کے دوران محکمانہ قواعد ملازمین کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

 تنویر عباس گوندل ان سے 8 گھنٹوں کی بجائے 12 سے 16 گھنٹے تک بالجبر ڈیوٹی لیتا رہا ہے قواعد کے برعکس ڈیوٹی پر اعتراض کرنیوالوں کو معطلی اور دیگر شہروں میں تبادلہ کی دھمکیاں دے کر خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا ڈائریکٹر ایکسائز کی شہہ پر اے ای ٹی او ظہیر وٹو نے لیکر کے پرمٹ کی تجدید کی مد میں فی کس 3500 روپے وصول کئیے ہیں جبکہ پرمٹ تجدید کی محکمانہ فیس ایک ہزار روپے ہے ذرائع کے مطابق ساڑھے پانچ سو پرمٹ ہولڈر سے تجدید کی مد میں 13 لاکھ 75 ہزار روپے اضافی وصول کئیے جاچکے ہیں جبکہ پرمٹ ہولڈرز سے رقم کی وصولی کے لئیے اے ای ٹی او ظہیر وٹو نے محکمانہ قواعد کی پامالی کرتے ہوئے ایک غیر متعلقہ شخص کو آفس کے مکمل ریکارڈ تک رسائی دے کھی ہے۔

تبادلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -