آر ٹی او ملتان‘ سابق ملازم کی بھتہ خوری‘ تاجروں کو دھمکیاں 

آر ٹی او ملتان‘ سابق ملازم کی بھتہ خوری‘ تاجروں کو دھمکیاں 

ملتان(نیوز رپورٹر) ریجنل ٹیکس آفس ملتان کے شعبہ سیلز ٹیکس کے سابق ملازم حافظ اقبال نے سیلز ٹیکس نوٹس کے خوف میں مبتلا کرکے تاجروں سے بھتہ وصولی شروع کردی ہے روزانہ مختلف گڈ ز اڈوں اور غلہ منڈی میں پہنچ جاتا ہے جہاں گڈز مالکان اور تاجروں کے سامنے خود کو ایف بی آر کا رجسٹرڈ مخبر ظاہر کرکے انہیں ڈراتا ہے اور ہزاروں روپے اینٹھ کر غائب ہوجاتا ہے گزشتہ دنوں حافظ اقبال(بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

 نے حافظ آئل ٹریڈرز سے5ہزار‘ اللہ والے ٹریڈرز سے2ہزار‘ اکرم اینڈ کو‘ آصف ستار‘ ملتان /کراچی اور محسن حنیف گڈز اڈوں سے ہزاروں روپے وصول کئے جو تاجر رقم دینے سے انکار کرے اسے ایف بی آر کی جانب سے نوٹس بھجوانے کی دھمکی دیتا ہے مذکورہ فراڈیئے کے خلاف ابدالی روڈ کے تاجر کو بلیک میل کرنے پر پہلے بھی تھانہ چہیلک میں پرچہ درج ہوچکا ہے جس پر ایک تاجر تنظیم کے رہنما نے مبینہ طور پر اس کی حمایت کرتے ہوئے رہائی دلوادی تھی مگر اس کے باوجود اس فراڈیئے کی کارروائیاں نہ رک سکی ہیں ریلوے کنٹریکٹرز نے حافظ اقبال کے خلاف تھانہ ریلوے سٹیشن میں بھی درخواست دے دی ہے تاجروں نے چیئرمین ایف بی آر سے بلیک میلر شخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔یف بی آر کا رجسٹرڈ انفارمر ظاہر کرنے والے حافظ اقبال نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ کسی تاجر سے پیسے نہیں لئے‘ پہلے بھی میرے خلاف مقدمہ غلط فہمی کی بنیاد پر درج ہوا‘ ایف بی آر کا رجسٹرڈ انفارمر ہوں اس لئے مختلف علاقوں سے معلومات اکٹھی کرتا ہوں۔ دوسری جانب جب اس سلسلہ میں ریجنل ٹیکس آفس ملتان کے ترجمان ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عابد رسول سے رابطہ کی کوشش کی گئی تو انہوں نے مسیج کے ذریعے بیماری کی وجہ سے چھٹی پر ہونے کا بتاتے ہوئے فون نہ اٹھایا۔

بھتہ خوری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...