شہداء کربلا نے دین محمدیؐ کی لاج رکھ لی،علامہ ممتاز اعوان

شہداء کربلا نے دین محمدیؐ کی لاج رکھ لی،علامہ ممتاز اعوان

  

لاہور(پ ر)امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر چاروں مسالک علماء بورڈکے زیراہتمام شہادت سیدنا امام حسین ؓ کانفرنس نئے مرکز تحفظ ختم نبوت گلشن عمر کالونی گرین ٹاؤن میں پیرطارق محمودنقشبندی امیرجماعت نقشبندیہ پاکستان کی صدارت میں ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے چاروں مسالک علماء بورڈ کے بانی سربراہ علامہ محمد ممتازاعوان چیئرمین حافظ شعیب الرحمن قاسمی،الحاج پیرسید ولی اللہ شاہ بخاری، میاں محمد افضل اورمولانا محمد منسوب رحیمی نے شہدائے کربلا آل رسولؐ کی سربلندی اسلام کیلئے فقیدالمثال قربانی کو زبردست خراج عقید ت پیش کیا اورکہاکہ کربلا کے میدان میں نواسہ رسولؐ جگرگوشہ بطولؓ حضرت سیدنا امام حسین ؓ نے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کرکے دین محمدؐ کی لاج رکھ لی اور یہ سچ ثابت کر دکھایا کہ ظلم کو روا رکھنا یذیدیت اور باطل کے آگے ڈٹ جانا حسینیت ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -