صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کا یوم عاشورہ پر ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کا دورہ‘ انتظامات کاجائزہ

  صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کا یوم عاشورہ پر ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کا ...

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے عاشورہ محرم الحرام کے انتظامات کے جائزہ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم بہاول پور کا دورہ کیا۔(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

 صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم میں حساس مقامات پر انسٹالڈ آن لائن کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے سرویلنس کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر کو اس موقع پر ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کی کارکردگی بارے بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر نے یوم عاشور کے جلوس و مجالس اور حساس مقامات پر سی سی ٹی وی مانیٹرنگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری نے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم اور دیگر مقامات پر تعینات افسران و اہلکاران سمیت ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوذب سعیداورسسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر عظیم ذیشان کی کاوشوں کو سراہا اورڈسٹرکٹ کنٹرول روم کی کارکردگی کو مزید بہتر اور فعال بنانے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 160کلوز سرکٹ کیمرے نصب کئے گئے ہیں جن سے حساس نوعیت کے عزاداری جلوسوں اور مجالس عزا کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ کلوز سرکٹ کیمروں سے احمد پور شرقیہ، حاصل پور اور دیگر حساس علاقوں کو کوریج دی جا رہی ہے اور یہ کوریج تمام عزاداری جلوسوں اور مجالس کے اختتام تک جاری رہے گی۔ صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری نے محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی پر مامور انتظامی افسران واہلکاران کو مستعدی سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اپنے ارد گرد حالات پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کے نمبر 062-9250508پر دیں۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں کل 33مجالس عزا منعقد کی گئیں جن میں سے ایک مجلس کیٹگری بی اور 32مجالس کیٹگری سی کی تھیں جبکہ یوم عاشور کے موقع پر عزاداری جلوسوں کی کل تعداد 112ہے جن میں کیٹگری اے کے پانچ، کیٹگری بی کے پانچ اور کیٹگری سی کے 92عزاداری جلوس منعقد ہوئے۔نیز دو عزاداری جلوس منسوخ بھی ہوئے۔

جائزہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...