پیاففاؤنڈرز الائنس آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریگا،وقار میاں
لاہور (سٹی رپورٹر)چیئرمین آ ل پاکستان انجمن تاجران لاہور وقار احمد میاں نے کہا ہے کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں تاجر گروپوں کی ایک بڑی تعداد نے پیاف فاؤنڈرز اتحاد کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ماضی کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پیاف فاؤنڈرز اتحاد کی طاقت کا توڑ کرنا مشکل ہے۔
اور پیاف فاؤنڈرز اتحاد آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا۔