خانیوال‘ مسز شاہدہ احمد کا دورہ‘ جلوس  میں شرکت‘ امن کمیٹی ممبران سے ملاقات

خانیوال‘ مسز شاہدہ احمد کا دورہ‘ جلوس  میں شرکت‘ امن کمیٹی ممبران سے ...

خانیوال (بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہد ہ احمد نے یوم عاشور کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ سے بر آمد ہونے والے مرکزی جلوس میں شرکت کی اور (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور جلوس کے منتظمین سید میر بابر علی، جمیل خان ڈاہا اور امن کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی اور مسائل معلوم کیے۔ اس موقع پر موجود میڈیانمائندوں سے بات چیت کرتے ہوے مسز شاہد ہ احمد نے کہا کہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی کے حوالے سے بھر پور اقدامات کیے اور قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے امن کمیٹی کے اراکین اور شہریوں کا بنیادی کردارہے۔انہوں نے شہدا ئے کربلا کی عظیم قربانیوں کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ شہدا ے کربلا کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں حضرت امام حسین ؓاور ان کے رفقاء کار نے دین حق کی سر بلندی کے لیے جو لا زوال قربانیاں دی ہیں یہ علم تا قیامت سر بلند رہے گا۔

دورہ 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...