کالعدم تنظیم کیلئے چندہ‘ چارملزمو ں کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سی ٹی ڈی حکام سے ریکارڈ طلب
ملتان(وقائع نگار) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 ملتان کے جج نے کالعدم تنظیم کے لیے چندہ جمع کرنے والے چار ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سی ٹی ڈی حکام سے(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)
17 ستمبر کو ریکارڈ طلب کر لیا ہے.فاضل عدالت میں ملزموں عبدالباسط, ناصر حسین,غلام حسین اور آفتاب احمد نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف کلعدم تنظیم کے لیے چندہ جمع کرنے کا مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مقدمہ بے بنیاد ہے اور وہ بے گناہ ہیں لہذا تافیصلہ مقدمہ انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔