بدترین بھارتی بربریت نے کشمیریوں کو کندن بنا دیا،ناصر ڈار

بدترین بھارتی بربریت نے کشمیریوں کو کندن بنا دیا،ناصر ڈار

لاہور(پ ر) آزادکشمیرکے وزیر ٹرانسپورٹ،جنگلات اورفشریز ناصر حسین ڈار نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں بدترین بھارتی بربریت نے کشمیریوں کوکندن بنادیا،ان کاعزم واستقلال اورحوصلہ مزید مضبوط اوربلندہوگیا۔نڈر کشمیری بھارتی سورماؤں کوسرنڈرکرنے پرمجبورکردیں گے۔نریندرمودی اپنے تمام ترفسطائی ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری عوام کوڈرانے،جھکانے اوردبانے میں بری طر ح ناکام رہا۔بھارت جس قدردبا ئے گاقانون فطرت کے تحت تحریک آزادی کشمیر اس قدرابھرتی چلی جائے گی۔

اب دنیا جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور وہاں کشت وخون سمیت مجموعی صورتحال کوان دیکھا نہیں کرسکتی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گذشتہ روز لاہورمیں کاشانہ ویلفیئرہوم کادورہ کرنے کے بعدوہاں موجود یتیم وناداراوربے سہارابیٹیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ناصر حسین ڈار نے کاشانہ ہوم میں زیرکفالت بیٹیوں کے قیام وطعام کیلئے فراہم کی جانیوالی جدید سہولیات سمیت اس کے مختلف شعبہ جات کاجائزہ لیا۔انہوں نے کاشانہ ہوم میں مجموعی طورپرصفائی ستھرائی اور معیاری انتظامات دیکھتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ مسزافشاں لطیف کی انتظامی قابلیت اورصلاحیت کوسراہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...