تین کنال سرکاری اراضی پر قبضہ،اینٹی کرپشن نے ریونیو سے ریکار ڈ طلب کرلیا

تین کنال سرکاری اراضی پر قبضہ،اینٹی کرپشن نے ریونیو سے ریکار ڈ طلب کرلیا

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)ہربنس پورہ میں صوبائی حکومت کی اراضی پر غیر قانونی وائٹ ہاؤس کی تعمیر کا محکمہ اینٹی کرپشن نے نوٹس لے لیا۔ ریونیو سٹاف سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا روز نامہ پاکستان کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے صوبائی حکوامت کی تین کنال سے زائد سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لے لیا۔پٹواری حلقہ اور تحصیلدار کو فوری رپورٹ کرنے اور قبضہ وا گزار کروانے کی بھی ہدایت کر دی۔ دس کروڑ روپے مالیت کی انتہائی قیمتی سرکاری اراضی پر قبضہ کرتے ہوئے ملک لطیف نامی شخص نے دکانیں اور فیلٹ تعمیر کروا کر آگے چھ لاکھ روپے کرایہ پر دے رکھے تھے۔ پٹواری حلقہ ہربنس پورہ نے غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے رپورٹ مرتب کرتے ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو بھی بھجوا دی محکمہ اینٹی کرپشن نے لینڈ مافیا کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا بھی عندیہ دیدیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -