سیوریج نظام خراب نایاب سیکٹری وی بلاک جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا

سیوریج نظام خراب نایاب سیکٹری وی بلاک جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تحصیل کینٹ کی حدود میں واقع نیو ایئر پورٹ کے قریب نایاب سیکٹر Vبلاک کے مکینوں کو حالیہ بارشوں کے بعد سخت ذہنی اذیت اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،نایاب سیکٹر کو جانیوالی سڑک کی حالت بھی انتہائی خستہ ہے،یہاں علاقہ مکین حکومت کو کروڑوں روپے ماہانہ ٹیکس بھی دیتے ہیں اس کے باوجود انہیں کوئی سہولت مہیا نہیں کی جا رہی۔سیکٹر V گلی نمبر 15میں متعدد گھر ہیں لیکن سیوریج کی انتہائی خستہ صورتحال سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے اور اس گلی میں خراب سیوریج کے باعث اہل علاقہ اپنے گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے ہیں پوری گلی میں کیچڑ موجود ہے اور انتظامیہ کی جانب سے گٹر کے ڈھکن کھول کرانہیں بند کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی گئی۔ مسجدجانے کیلئے راستہ تک بند ہے،انتہائی تعفن کے باعث علاقے میں ڈینگی کے پھیلنے کا بھی شدید خطرہ ہے،اہل علاقہ کی اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ صفائی کی اس ناقص صورتحال کا جائزہ لیں۔۔