طلبہ و طالبات کے مطالعاتی دورے

طلبہ و طالبات کے مطالعاتی دورے

  

لاہور (سٹی رپورٹر)آصف گرائمر سکول شریف پورہ کے طلبا و طالبات نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور اقراء عیان الاطفال سکول کے وفد نے ایوان قائد اعظم کا مطالعاتی دورہ کیا۔

‘ پیربازار‘ گرین ٹاؤن باگڑیاں کے طلباء اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظم جوہر ٹاؤن کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ بستی سیدن شاہ‘ اپر مال‘گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین‘ مصطفی آباد‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ جلواسٹیشن اورگورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ جلو اسٹیشن‘لاہور کا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد553تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -