سری لنکا کا پاکستان کیلئے ون ڈے اور ٹی 20سکواڈ کا اعلان

سری لنکا کا پاکستان کیلئے ون ڈے اور ٹی 20سکواڈ کا اعلان

کولمبو: (نیٹ نیوز) سری لنکا نے دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کر دیا، قیادت بھی نئے کھلاڑیوں کو سونپی گئی ہے۔3 ٹی 20 اور 3 ہی ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے سری لنکا نے سکواڈز کا اعلان کر دیا، سینئر کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث ٹی 20 ٹیم میں 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ داسن شانکا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ون ڈے ٹیم کی قیادت لہرو تھریمانے کو سونپی گئی ہے۔ آخری بار سری لنکا کے لیے کھیلے جانے والے ون ڈے سکواڈ میں 10 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پاک لنکن سیریز کا آغاز 27 ستمبر سے ہو گا۔علاوہ ازیں کوسری لنکن وزیر کھیل ہیرن فرنینڈو نے کہا ہے کہ کرکٹرز کو دورہ پاکستان سے روکنے میں بھارتی ہاتھ ہونے کی اطلاعات درست نہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ہیرن فرنینڈو نے کہا کہ چند کھلاڑیوں نے 2009 میں ہونے والے دہشت گردوں کے حملہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں میچز کھیلنے سے انکار کیا، ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے دستیابی ظاہر کرنے والے کرکٹرز کو منتخب کرلیا۔ انہوں نے کہاکہ ایک مضبوط ٹیم میدان میں اتاریں گے، پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کے لیے پر امید ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ سری لنکن ٹاپ کرکٹرز کے پاکستان آنے سے انکار کے پیچھے بھارتی کرکٹ بورڈ کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے میدان کی خبر رکھنے والے لوگ بتا رہے ہیں کہ انڈین کرکٹ کے کرتا دھرتاؤں نے سری لنکن کرکٹرز کو دھمکی دی کہ اگر وہ پاکستان کے دورے پر گئے تو آئی پی ایل سے خود کو فارغ سمجھیں، خلاء سے لے کر کرکٹ تک ہر معاملے میں بھارت کی نفرت انگیزی انتہائی جاہلانہ ہے، بھارتی اسپورٹس اتھارٹیز کو شرم آنی چاہئے۔یاد رہے کہ 10 سری لنکن کرکٹرز نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔ ان میں ون ڈے کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے، ٹی ٹوئنٹی کپتان لیستھ مالنگا، اینجیلو میتھیوز، سورنگا لکمل، اکیلا دھننجایا، دنیش چندیمل، دھننجیا ڈی سلوا، نیروشن ڈکویلا اور تھسارا پریرا شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...