پاکستان کو ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

پاکستان کو ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

لاہورد(سپورٹس رپورٹر)ایشین سکواش فیڈریشن نے پاکستان کو ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کی میزبانی دے دی، چیمپئن شپ 2021 میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے بتایاکہ فیڈریشن نے ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ پاکستان میں کرانے کیلئے مراسلہ ایشین سکواش فیڈریشن کو بھجوایا تھا جس پر انہوں نے رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے پاکستان کو 2021 میں ایونٹ کی میزبانی دے دی ہے۔انہوں نے کہاکہ فیڈریش نے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ پاکستان میں کرانے کیلئے ورلڈ سکواش فیڈریشن کو بھی مراسلہ بھجوایا تھا تاہم انہوں نے اس ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو نہیں دی۔ قمر زمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ ورلڈ جونیئر کی میزبانی بھی پاکستان کو ملنے کیلئے بھر پور کوشش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں سکواش کے فروغ اور بہتری کیلئے نچلی سطح سے کھلاڑیوں کو آگے لانے کیلئے اکیڈمیاں کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں پی ایس اے کے مقابلے بحال ہو چکے ہیں تاہم پشاور میں پی ایس اے کے مقابلے کرانے کیلئے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پی ایس اے کا سکیورٹی وفد جلد پاکستان کا دورہ کریگا اور امید ہے کہ پشاور کو پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کی میزبانی مل جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...