کوچنگ اینڈ ٹرینگ کیمپ بہترین پلیٹ فارم‘ عدنان اولکھ

کوچنگ اینڈ ٹرینگ کیمپ بہترین پلیٹ فارم‘ عدنان اولکھ

  

لاہور(سپو رٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام 6مختلف کھیلوں کے شروع ہونے والے انڈر 16کھلاڑیوں کے کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں سنگ میل ثابت ہوں گے، کوچنگ اینڈ ٹرینگ کیمپ نوجوانوں کے لئے اپنے کھیل کو بہتر بنانے کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے، بدھ کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نئی نسل کے لئے سپورٹس کا فروغ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، ماضی میں اس طرح کے کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ نہیں لگائے گئے جس کی بدولت دوردراز کے علاقوں سے ٹیلنٹ سامنے لانے میں مشکلات پیش آئیں، سپورٹس بورڈ پنجاب اب نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کررہا ہے تاکہ نئے کھلاڑی تیار کریں جس سے مختلف کھیلوں میں پاکستان کا نام روشن ہوگا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے مزید کہا ہے کہ کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ میں ماہر کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دیکر ان کے کھیل کو مزید بہتر بنائیں گے اور ان کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں کے لئے تیار کیا جائے گا، کھلاڑیوں کے ٹرائلز مکمل ہوچکے ہیں جن میں کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے، بہت جلد 6مختلف کھیلوں کے کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ لاہور سمیت مختلف شہروں میں شروع کردیئے جائیں گے، ہم پرامید ہیں کہ ہماری اس کاوش سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع ملے گا اور ملک کو نئے کھلاڑی ملیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -