محرم الحرام‘ ملتان ریجن میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات

محرم الحرام‘ ملتان ریجن میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات

  

ملتان(وقائع نگار)ریجنل پولیس آفسیر وسیم احمد خان کی عشرہ محرم کے دوران ملتان ریجن ملتان،وہاڑی،خانیوال اور لودھراں میں مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی کے بہتر انتظامات پر ضلعی پولیس (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

سر براہان و جوان،وائر لیس سٹاف،کنٹرول روم سٹاف اور منسٹریل سٹاف کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔انہوں نے ملتان ریجن کے شہریوں اور تمام مکاتب فکر کے علماء اور دیگر تمام متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا جن کا بھر پور تعاون ملتان ریجن پولیس کو حاصل رہا۔انہوں نے مزید کہاکہ محرم الحرام میں پولیس افسران کیلئے او قات کار کا فی مشکل ہو تے ہیں۔تا ہم ان مشکلات کے با وجود پولیس افسران نے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دیئے جس کی وجہ سے وہ شاباش کے مستحق ہیں۔آخر میں انہوں نے کہا کہ ہر پولیس افسر میر ا بازو ہے مجھے قوی امید ہے کہ آئندہ بھی ملتان ریجن کے پولیس افسران آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کی ہدایات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ہمہ وقت تیاری پوزیشن میں ہونگے یہ مٹھی بھر شرپسند عناصر ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے ملتان ریجن پولیس عوام الناس کی خد مت کیلئے مصروف عمل ہے اور ان کی ہر مشکل میں پولیس ان کے شانہ بشانہ ہوگی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -