طاہر اقبال چوہدری کی کھلی کچہری‘ ایس ایچ او تھانہ صدر کیخلاف شکایات کے انبار

  طاہر اقبال چوہدری کی کھلی کچہری‘ ایس ایچ او تھانہ صدر کیخلاف شکایات کے ...

وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری,رکن صوبائی اسمبلی(بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

رائے ظہور احمد کھرل اور وزیر اعظن شکایات سیل کے ڈسٹرکٹ چیئرمین مہر ریاض قہم نے کہا ہے کہ گزشتہ ادوار جن میں پی پی اور ن لیگ کی حکومت رہی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا جس میں ملک کو دیوالیہ کردیا گیا ملک معاشی طور پر تباہ وبرباد ہوگیا آئینی اداروں کا مذاق بنا دیا گیا اور ملک کو اس حد تک مقروض کردیا گیا کہ اس سے جان چھڑوانے میں مدتوں لگ جائے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماوں کا کہنا تھا کہ کس قدر مضحکہ خیز بات ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے کرپشن اور لوٹ مار کے ریکارڈ توڑ دیئے ہنستے بستے ملک کو پاتال تک پہنچا گئے اور ایسے کرپٹ لوگ عمران خان سے ایک سال کا حساب مانگ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج ملک جن حالات کا شکار ہے اس میں اس ایک سال کا نہیں بلکہ گزشتہ ادوار کا قصور ہیجس میں ملک کاقرضہ ہزار ارب ڈالر سے بھی زیادہ تک پہنچا آج ملکی آمدن کا زیادہ حصہ سابق قرض اتارنے پر صرف ہورہا ہے ’بہت جلد ملک کو اندھیروں سے نکال کر دنیا کا مضبوط ترین ملک بنائیں گے ہمیں اس بات کا ادراک اور احساس ہے کہ عوام کیلئے مشکلات ہیں لیکن بہت جلد حالات تبدیل ہوں گے اور ملک کے 22 کروڑ عوام سے جو جو وعدے کئے تھے ان شائاللہ ایک ایک کرکے سب پورے کریں گے گھر بھی بنائیں گے ملازمتیں بھی دیں گے اور ملک کو قرضوں سے پاک بھی کریں گے۔

کھرل

پپلی، وجھیانوالہ (نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما طاہر اقبال چوہدری کی پپلی اڈا پر کھلی کچہری تھانہ صدر(بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

وہاڑی میں مبینہ من گھڑت اور جھوٹے مقدمہ کو خارج کروانے کا وعدہ کرکے عوامی دل جیت لئے تفصیل کے مطابق چند روز قبل تھانہ صدر وہاڑی کے SHOاختر شاہ نے پپلی اڈا پر گرمی سے نڈھال پیاس سے بلکتے بچوں کے ورثا جو واپڈا کے خلاف پرامن احتجاج کررہے تھے مبینہ جھوٹا من گھڑت مقدمہ درج کرکے پولیس گردی کی مثال قائم کردی ایسی مثال کہ کوریج کرنے والے پپلی پریس کلب کے صحافیوں کے علاوہ ایڈووکیٹ اور ایسے بے گناہ لوگوں کوFIRمیں نامزد کردیا جو موقع پر موجود ہی نہ تھے اہل علاقہ SHOتھانہ صدر کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے جسکی اطلاع ملتے ہی پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے طاہر اقبال چوہدری پپلی اڈا پہنچ گئے انہوں نے پپلی پریس کلب کے صحافیوں اور اہل علاقہ سے اصل حقائق سنے اہل علاقہ نے بتایا کہ پپلی فیڈر کے علاقوں گذشتہ ایک ماہ سے لوڈ شیڈنگ اور ایسی لوڈشیڈنگ کہ کئی کئی گھنٹوں بجلی کا نہ آنا لوگوں کا جینا محال بن چکا تھااور اگر بجلی آبھی جاتی تو وولٹیج کی کمی کی وجہ ہزاروں روپے لگی الیکٹرانک اشیا جلنے لگتی تھیں اور ایسا کئی دنوں سے ہورہا تھا پر تقریبا دس دن تک بجلی نہ رہینے کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے تھے جس کے بارے متعدد بار میپکو وہاڑی کے اعلی حکام کو مطلع کیا جاتاتھا لیکن وہ وقتی کاروائیاں کرکے چلے جاتے اور بجلی کا نظام پھر ایسے ہوجاتا جس پر اہل علاقہ کے لوگوں نے روڈ بلاک کرکے احتجاج کا فیصلہ کیا لوگوں نے بتایا کہ احتجاج شروع ہوتے ہی SHOتھانہ صدر اختر شاہ جو حال ہی میں ضلع بدر ہو کر تھانہ صدر کا چارچ سنبھالہ پپلی اڈا موقع پر پہنچ گیا اور بجائے میپکو والے افسران کو بلانے مظاہرین کو مبینہ گالیاں دینا شروع کردی اور پپلی چوکی پر تعنیات اہلکاران کو مظاہرین پر لاٹھی چارج کرنے کا حکم بھی دے دیا جس پر پپلی پریس کلب کے صحافیوں اور موقع پر ایڈووکیٹ نے باہمی افہام و تفہیم سے معاملہ حل کرنے کا کہا تو وہ ان سے بھی بدتمیزی اور دھکم پیل کرنے لگا جس پرمظاہرین نے میپکو وہاڑی کے خلاف خوب نعرے بازی کی اور روڈ کو کھول دیا بعد ازاں تھانہ صدر کے SHOنے کچھ ٹاوٹ مافیا اور شرسند عناصر جنکی مبینہ آڈیو حاصل کی جا چکی ہیکے کہنے پرمقدمہ درج کر دیا اور درج مقدمے میں کوریج کرنے والے صحافی رانا پرویز اور وکیل صاحب کا نام بھی درج کر لیا اہل علاقہ نے بتایا SHOصدر وہاڑی نے مبینہ طور من گھڑت بے بنیاد مقدمہ کا اندراج کیا جسکا حقیقت سے کوئی تعلق واسطہ نہ پرامن احتجاج کرنے والے خالی ہاتھ تھے کسی سرکاری املاک کسی گاڑی حتی کہ کسی درخت کا پتہ بھی نہ ٹوٹا ہے جسکی ویڈیو موجود ہے SHOاختر شاہ نے مبینہ غلیظ گالیاں دے کر ہمارے ساتھ ہتک امیز رویہ اختیار کرکے سخت زیادتی کی ہے اور پولیس گردی کی مثال قائم کردی ہے انہوں پاکستان طاہر اقبال چوہدری سے SHOصدر کو فلفور تبدیل کروانے بے گناہ افراد کے خلاف بے بنیاد اور مبینہ جھوٹا مقدمہ خارج کروانے کا مطالبہ کیا جس پر طاہر اقبال چوہدری نے مقدمہ جلد خارج کروانے کا وعدہ کیا۔

گالیاں‘ مقدمہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...