ملتان:مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنیوالے ہوٹلوں پرچھاپے

    ملتان:مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنیوالے ہوٹلوں پرچھاپے

ملتان(سپیشل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر مہنگے داموں کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف گزشتہ (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

روز کریک ڈاون کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور کی قیادت میں چوک کمہاراں والا میں ہوٹلوں پر چھاپے مارے گئے اور جالندھر ہوٹل اور خان ریسٹورنٹ کو 37 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔جرمانہ اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے دونوں ہوٹل مالکان کو ہدایت کی کہ صفائی کی صورتحال بہتر بنائی جائے اور وارننگ دی کہ اگر دوبارہ زائد نرخ وصول کرنے کی شکایت موصول ہوئی تو مالکان کو جیل بھیج دیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...