کے ایل ایم اوپن گالف ٹورنامنٹ آج سے ہالینڈ میں شروع ہوگا

  کے ایل ایم اوپن گالف ٹورنامنٹ آج سے ہالینڈ میں شروع ہوگا

  

ایمسٹرڈیم (این این آئی) کے ایل ایم اوپن گالف ٹورنامنٹ کا 107 واں ایڈیشن (آج) جمعرات سے ہالینڈ میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کے ایل ایم اوپن گالف ٹورنامنٹ کا 107 واں ایڈیشن (آج) جمعرات سے ہالینڈ میں شروع ہوگا ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ ٹورنامنٹ میں چین کے گالف کھلاڑی وو اشن اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے،ٹورنامنٹ کیلئے ایک کروڑ80 لاکھ یورو کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ 12 ستمبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 15 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -