بیگم کلثوم نوازکی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا‘ جاوید ہاشمی

  بیگم کلثوم نوازکی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا‘ جاوید ہاشمی

ملتان (سٹی رپورٹر)سینئرسیاستدان مخدوم جاویدہاشمی نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز بطور سیاسی لیڈر پاکستانی خواتین کے لئے رول ماڈل تھیں، ان کی جمہوری جدوجہد کو بھی ہمیشہ یاد رکھا جاے گا۔سابق خاتون اول بیگم کلثوم نوازکی پہلی برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ جمہوریت کیلئے بیگم کلثوم نوازکی خدمات کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سابق آمر پرویز مشرف کی بے رحم آمریت کے سامنے کلثوم نواز ڈھال بنیں اورپارٹی و(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

جمہوریت کیلئے بے مثال قربانیاں دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کلثوم نواز آج ہم میں نہیں رہیں لیکن ان کی جدوجہد کی یادیں ہمارا سرمایہ ہیں۔سابق خاتون اول کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد اپنے شوہر کی خدمت تھا۔انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ بیگم کلثوم نوازکی وفات جن حالات میں ہوئی اسے پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین اوراخلاقی اقداروں کی پامالی کا بدترین دور قراردیا جاسکتا ہے۔جمہوریت کیلئے قربانیاں دینے والوں پر زندگی تنگ کی جارہی ہے۔دریں اثناء جاوید ہاشمی نے قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم وفات کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کی قیادت میں پاکستان ایک پرامن جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں وجود میں آیا،یہ جمہوریت ہی تھی جسے قائداعظم لازم قراردیتے تھے۔قائداعظم کے تصورجمہوریت پر ہی عمل کرکے ملک کو حقیقی معنوں میں فلاحی وخوشحال ریاست بنایا جاسکتا ہے۔

جاوید ہاشمی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...