ن لیگ کا مہنگائی‘بیروزگاری‘ بیڈ گورننس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) سٹی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام پرانا شجاع آباد روڈ پر مہنگائی، بے روزگاری، مہنگاپٹرول، کرپشن، لاقانونیت اور بیڈ گورننس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت پاکستان مسلم لیگ (ن)سٹی صدرزاہد عدنان گڈو نے کی(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)
،اس موقع پر شیخ سجاد، شیخ عبدالوحیدببلی، چوہدری وقاص، ملک جاوید اعوان، احسان گوندل، ارسلان شاہ، نثار قادری و دیگر موجودتھے،اس موقع پر زاہد عدنا ن گڈونے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جولوگ ملک تبدیلی کے وعدے کرکے آئے انہوں نے ملک میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں اوربدترین مہنگائی نے عوام کو بنیادی ضروریات سے محروم کردیا ہے،موجودہ حکومت کے پاس گالم گلوچ اور جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ بھی نہیں ہیں، موجود ہ حکومت کی نااہلی کا خمیازہ ملکی عوام کو بدترین مہنگائی کی صورت بھگتنا پڑرہاہے،حکومتی معاشی پالیسیوں کے سبب معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے اور مقامی کاروبار ٹھپ ہوچکے ہیں،حکومت نے ہیلتھ میں سبسڈی ختم کرکے غریبوں سے صحت کی بنیادی سہولیات چھین لی ہیں،حکومت نواز شریف کو فوری طورپررہا کرے، اس موقع پر مظاہرین نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔
مہنگائی مظاہرے