نجی ائیر لائن کی پرواز سامان دبئی چھوڑ کر ملتان پہنچ گئی،مسافروں کااحتجاج

  نجی ائیر لائن کی پرواز سامان دبئی چھوڑ کر ملتان پہنچ گئی،مسافروں کااحتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان انٹرنیشنل ائر پورٹ پر پروازیں مسافروں کا سامان اور آب زم زم بھول کے آنا معمول بنا لیا،ایک ایک ماہ سے کئی شہری آب زم زم کے حصول کے لئے انٹرنیشنل ائرپورٹ پر قائم نجی ائر لائن کے دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں جبکہ ائرپورٹ کا نظم و نسق سنبہالنے والے افسران (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

و ملازمین نے اکثر ائرپورٹ سے غائب رہنا معمول بنا لیا ہے،گزشتہ روز دبئی سے ملتان پہنچنے والی نجی ائر لائن کی پرواز کئی مسافروں کا سامان دبئی چہوڑ آئی جس پر مسافروں نے احتجاج کیا تاہم نجی ائر لائن عملہ کی جانب سے عدم تعاون پر ائر پورٹ ٹرمینل منیجر اور ڈیوٹی منیجر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم کوئی افسر اور ملازم دفتر میں موجود نہ پایا گیا جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا،ادہر آپریشنل وجوہات کی بناء پر کراچی سے ملتان آنے والی پرواز پی کے 330 منسوخ کر دی گئی جبکہ دبئی سے ملتان آنے والی پی اے 811 گہنٹوں تاخیر کا شکار ہوئی،جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،ادہر سول ایوی ایشن ترجمان کے مطابق نجی ائر لائن کی پرواز 279 حجاج کو لے کر ملتان پہنچی۔