آپریشن کے بعد نشتر ہسپتال میں جڑواں بچیاں دم توڑ گئیں، والدین غم سے نڈھال

  آپریشن کے بعد نشتر ہسپتال میں جڑواں بچیاں دم توڑ گئیں، والدین غم سے نڈھال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)نشتر ہسپتال ملتان میں دونوں بچیاں دم توڑ گئیں۔ مثانہ اور آنت سے جڑی جڑواں نومولود بہنوں کا چار روز پہلے آپریشن ہوا تھا جسے وارڈ نمبر 3 کے ڈاکٹروں نے اسے کامیاب ا?پریشن قرار دیا تاہم دونوں بہنوں میں سے ایک بہن اتوار کے روز دم توڑ گئی تھی جبکہ دوسری بہن تشوشناک(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

حالت میں تھی مگر وہ بھی گزشتہ روز چار بجے کے قریب دم توڑ گئی۔ چار روزقبل مثانہ اور آنت سے جڑی دو جڑواں بہنوں کو 3 گھنٹے کی طویل اور پیچیدہ سرجری کے بعد ایک دوسرے سے الگ کر دیا گیا تھا۔دونوں بچیاں کو نشترہسپتال کے وارڈ نمبر3 کی نرسری میں منتقل کردیا گیا تھا۔
بچیاں دم توڑ گئیں