میلسی‘ صحافی اغواء‘ مختلف تنظیموں کا واقعہ کیخلاف احتجاج‘ پولیس بازیابی کیلئے متحرک
میلسی(سپیشل رپورٹر)نامعلوم افراد نے نجی ٹی وی چینل کے نمائندے کو اغواء کر کے غائب کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغوی کی تلاش شروع کر دی نجی ٹی وی چینل کے صحافی کے اغواء پر میلسی کی صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج بن گئیں۔تفصیل کیمطابق نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ دوکوٹہ کے رہائشی(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)
ظفر عباس کو مجلس کی کوریج کیلئے مترو کے نواحی چک میں بلایا گیا جہاں مبینہ طور پر راستے میں نامعلوم افراد نے انہیں اغواء کر لیا اور موبائل فون چھین کر فون بند کر دیا صحافی کے اغواء پر پولیس تھانہ مترو نے مغوی کے بھانجے کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا تا ہم تین روز گزر جانے کے باوجود پولیس نے مغوی کو برآمد نہ کیا جس پر تحصیل بھر کی صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج بن گئیں اس سلسلے میں گذشتہ روز صدر پریس کلب عیدگاہ روڈ میلسی عزیز اللہ شاہ طاہر کی قیادت میں صحافیوں کے وفد نے ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود سے ملاقات کی اور مغوی صحافی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا جس پر ڈی پی او وہاڑی رات گئے خو دمیلسی پہنچ گئے اور ڈی ایس پی آفس میلسی میں تمام متعلقہ افسران کی میٹنگ طلب کی اور دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مغوی صحافی ظفر عباس کو بازیاب کرانے کا ٹاسک دیدیا انہوں نے کہا کہ صحافی برادری اطمینان رکھے پولیس تمام پہلوؤں پر نظر رکھے ہوئے ہے انشاء اللہ جلد ہی ظفر عباس کو بازیاب کرالیں گے۔
صحافی اغواء