گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے چشتیاں میں چھاپہ

  گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے چشتیاں ...

  

ملتان (وقائع نگار) ایف آئی اے نے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کیس کے مرکزی ملزم ڈاکٹر شاہد کی گرفتاری کے لئے چشتیاں میں چھاپہ مارا،جہاں ملزم نے عبوری ضمانت کرا رکھی تھی(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

جسکو شامل تفتیش کرنے کیلئے پابند کر دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے انسپکٹر غلام عباس اور وکیل گزشتہ روز چشتیاں میں چھاپہ ما را۔جہاں ڈاکٹر شاہد نے پہلے ہی ضمانت کرارکھی تھی۔واضح رہے ایف آئی اے ملتان اور بہاولپور کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے چند روز قبل چھاپہ مار کر اس کیس میں ڈاکٹر عارف کو لاہور سے گرفتار کیاتھا اس کیس میں اب تک ایجنٹ اور ڈاکٹر عارف سمیت 12 ملزمان ایف آئی گرفتار کر چکی ہے جن سے تفتیش جاری ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -