میاں چنوں‘ نشہ آور انجکشن کی فروخت‘ لوگوں کا منشیات فروشوں‘ انتظامیہ کیخلاف مظاہرہ

  میاں چنوں‘ نشہ آور انجکشن کی فروخت‘ لوگوں کا منشیات فروشوں‘ انتظامیہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


محسن وال(نمائندہ پاکستان)میاں چنوں تھانہ صدر کے علاقہ جنڈیالی بنگلہ کے مکینوں نے نشہ آور انجکیشن منشیات فروشوں (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا. احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا تھا آئے روز نشہ آورز انجیکشن کے استعمال سے نوجوان موت کی وادی میں جار رہے ہیں. جبکہ گزشتہ دنوں بھی نشہ سے خان محمد گجر کی ہلاکت ہوئی. ماؤں کی گود اجڑ رہی ہے. کئی گھروں کے کفیل تک موت کی نیند سوگئے مگر انتظامیہ منشیات فروشوں کو لگام نہ ڈال سکی. مظاہرین کا کہنا تھا کہ نشہ آور انجیکشن فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز سیل کیا جائیں اور منشیات کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جائیں.اگر کاروائی نہ ہوئی تو ڈی پی او آفس کے سامنے دھرنا دیں گے۔
مظاہرہ