ٹھٹھہ صادق آباد‘ مقدس کلمات کی بے حرمتی‘ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل‘ پولیس اور حساس اداروں کا آپریشن‘ چادر اٹھا لی‘ متولی کو سخت وارننگ‘ واقعہ اسلام سے دوری کا نتیجہ‘ علامہ سید فیض قمر کی بات چیت

  ٹھٹھہ صادق آباد‘ مقدس کلمات کی بے حرمتی‘ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل‘ ...

ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ پاکستان)ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک 141دس آر کے قبرستان میں ضیف العتقادی،اسلام قر آن سے(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

دوری،ایمان کی کمزوری، جہالت کی ایک اور مثال سامنے آگئی ہے،گاوں کے قبرستان میں پیر سخی شان دربار سے ملحقہ جگہ پر قر آنی آیات مقدس کلمات کلمہ طیبہ،چاروں قل شریف،اللہ،محمد،چاروں خلفا راشدین کے سمیت دیگر مقد س الفاظ سے مزئین سبز رنگ کی چادر زمین پر بچھاتے ہوئے تکیے لگاکر بے حرمتی اور ناپاک جسار ت کی کوشش کی گئی،جس سے بظاہر لگتا تھا کہ کسی نے آرام کرنے کیلئے چادر بچھاکر تکیے لگائے ہیں،اس بابت اس جسارت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں،سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوتے ہی حساس سکیورٹی خفیہ ایجنسیاں ٹھٹھہ صادق آباد پولیس حرکت میں آگئی،ایس ایچ او ٹھٹھہ صادق آباد ظفر اقبال پولیس نفری،سکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،پولیس کی طرف سے موقع پر پہنچے پر مقدس چادر اٹھادی گئی،جبکہ متولی فرخ علی بھی غائب ہوگیا،موقع پر موجودمریدین کا کہنا تھا کہ پیر سخی شان کی روح یہاں آکر بیٹھتی ہے جس بناپر چادربچھاکر تکیے لگائے گئے ہیں،جبکہ پولیس کی طرف سے متولی فرخ علی سے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کسی بچے سے غلطی ہوئی ہے آئندہ ایسا نہیں ہوگا،ایس ایچ او ٹھٹھہ صادق آباد ظفر اقبال نے آئندہ ایسی حرکت کرنے کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سخت وارننگ دی گئی،ایسی مذموم جسارت سامنے آنے پر علاقے کی مذہبی دینی سماجی عوامی حلقوں کی طرف سے شدیدمذمت کرتے ہوئے غم وغصہ پایا جارہاہے،اس بابت رابطہ کرنے پر عالم دین مذہبی سکالر علامہ سید فیض عباس قمر بخاری نے بتایا کہ ایسی مذموم حرکات اسلام کو بدنام کرنے کی سازش،کمزور ایمان،اسلام قر آن سے دوری جہالت کا نتیجہ ہے،اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت وقت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں،تاکہ آئندہ ایساواقعہ رونما نہ ہوسکے۔

وارننگ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...