ڈیرہ‘ حنیف پتافی کا اربن یونین کونسل 15 کا دورہ‘ سیوریج کا دیرینہ مسئلہ حل

  ڈیرہ‘ حنیف پتافی کا اربن یونین کونسل 15 کا دورہ‘ سیوریج کا دیرینہ مسئلہ حل

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی) مشیر صحت محمد حنیف پتافی کی ذاتی کاوشوں سے اربن یونین کونسل نمبر 15 کا سیوریج کا دیرینہ مسئلہ حل ھو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اربن یونین کونسل نمبر (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

15 جس میں گدائی، بھٹہ کالونی، ماڈل ٹاون سمیت دیکر کثیر آبادی والے علاقے شامل ہیں میں سیوریج سسٹم بوسیدہ ھونے کی وجہ سے علاقہ مکین عرصہ دراز سے سراپا احتجاج تھے روزنامہ جہان پاکستان نے عوام کی آواز اقتدار ایوان کے نمائندوں تک پہنچائی جس کا نوٹس لیتے ھوئے مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے خصوصی طور پر اپنے ترقیاتی فنڈز سے میونسپل کارپوریشن عملہ کو فوری نئے سیوریج پائپ لائین نصب کرنے کا حکم دیا جس پر کارپوریشن عملہ نے دن رات کام کرتے ھوئے مختصر عرصہ میں بھٹہ کالونی، گدائی کی بوسیدہ لائین تبدیل کرادی۔ مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے گزشتہ روز علاقہ کا دورہ کرتے ھوئے منصوبہ کا معائینہ کیا جس پر علاقہ مکینوں نے نہایت ھی مسرت کا اظہار کرتے ھوئے مشئر صحت اور چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید ملک کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں عوامی مسائل لازمی دور کیے جائیں گے اور وہ دن دور نہیں کہ جب ھمارے پاس ترقیاتی فنڈز موجود ھونگے مگر خرچ کرنے کی جگہ نہ ملے گی انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے ترقیاتی کاموں کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا ھے جس پر علاقہ مکینوں نے حنیف پتافی کے حق میں نعرے لگائے۔

حل

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...