تشدد سے ہلاکتیں، آئی جی کا نجی ٹارچر سیل ختم کرنیکا حکم، غفلت پر فوری ایکشن کا عندیہ
ملتان (وقائع نگار)آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں تھانیداروں کے غیر قانونی طور پر قائم نجی ٹارچر سیل اور سڑک پر شہریوں سے بلاوجہ جھگڑا کرنے پر سختی سے نوٹس لے لیا یے۔اس حوالے سے ملتان سمیت پنجاب بھر کے ریجنل و ضلعی پولیس سربراھان کو بذریعہ وائرلیس کنٹرول کہا گیا ہے کہ ملتان سمیت صوبہ بھر کے تھانیداروں نے غیر قانونی طور پر عقوبت خانے قیام کر رکھے ہیں۔جہاں وہ ملزمان پر تشدد کرتے ہیں۔اور اسی وجہ سے کئی بار ملزمان کی(بقیہ نمبر1صفحہ12پر)
ہلاکت جیسے واقعات رونما ہوجاتے ہیں۔لہذا آج سے پنجاب میں جتنے بھی غیر قانونی طور پر نجی ٹارچر سیل قائم ہیں۔انکو فوری طور ختم کردیا جائے۔اس کے علاوہ آئندہ کوئی بھی تھانیدار شہریوں سے بلاوجہ جھگڑا نہیں کرے گا۔ اگر کوئی شہری غیر قانونی کام کرتا ہے۔تو اسے تھانہ لاکر قانون کے مطابق قانونی کاروائی کریں۔توں تکرار سے پرہیز کریں۔۔وائرلیس آپریٹر نے آئی جی پنجاب کی جانب سے مزید حکم دیا ہے کہ تمام تھانیدار ایسا کوئی کام نہ کریں جو محکمہ کی بدنامی کا باعث بنے۔کیونکہ اب محکمہ پولیس اور افسران وہ نہیں رہے۔تھانیدار اپنے اپکو کنٹرول میں رکھیں۔حکم عدولی کی صورت میں ذمے دار کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ٹارچر سیل