امن مشن‘ جنوبی پنجاب کے افسروں کو نظر انداز کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

امن مشن‘ جنوبی پنجاب کے افسروں کو نظر انداز کرنے پر توہین عدالت کی درخواست ...

ملتان(وقائع نگار)اقوام متحدہ امن مشن کے لئے ہونے والے امتحان میں جنوبی پنجاب کے پولیس افسران کو شامل نہ کرنے کے خلاف ہائیکورٹ ملتان بینچ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے جس پر آج سماعت ہو گی۔ فاضل(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

 عدالت میں ایس پی لیگل شہزاد حمید، منصور عالم اور شہناز بیگم نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کے لئے 800 پولیس افسران بھجوانے کے لئے 197 افسران کا انتخاب پنجاب پولیس سے ہونا تھا تاہم درخواست گذاروں نے میرٹ پر آنے کے باوجود امیدواروں کی فہرست میں شامل نہیں کرنے پر جولائی 2019ء میں فاضل عدالت سے رجوع کیا تو ان کو انتخاب کے لئے ہونے والے امتحان میں شرکت کرانے کا حکم دیا گیا لیکن اب 14 ستمبر کو ہونے والے امتحان میں عدالتی حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کے نام شامل نہیں کئے گئے ہیں جو توہین عدالت ہے اس لئے امتحان میں شامل کرنے کا حکم دینے کے ساتھ ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...