ملتان کینٹ‘ پارکنگ ایریا کو کمرشل استعمال میں لانے والا پلازہ ڈی سیل

  ملتان کینٹ‘ پارکنگ ایریا کو کمرشل استعمال میں لانے والا پلازہ ڈی سیل

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)کینٹ بورڈانتظامیہ کی طرف سے قواعدوضوابط کے برعکس پارکنگ ایریاکو کمرشل استعمال کرنے پرسیل کئے گئے پلازہ کوکینٹ بورڈ انتظامیہ نے سیل کردیاجبکہ(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

پلازہ انتظامیہ نے دوروز بعد پلازہ کوخودہی ڈی سیل کردیا۔کینٹ بورڈ نے بلااجازت پلازہ ڈی سیل کرنے پرپلازہ انتظامیہ کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے۔بتایاجاتاہے کہ ہفتہ کے روزکینٹ بورڈ انتظامیہ نے پارکنگ ایرمیں پیزہ ہوٹل بنانے پرمسیحی خواتین ہسپتال کے سامنے واقع پلازہ کوسیل کردیاتھا۔پلازہ انتظامیہ نے 9اور10محرم الحرام کی چھٹی کے پیش نظرپلازہ کوسیل ہی رہنے دیاتاہم گزشتہ روزسیل ہونے والے ہوٹل،پلازہ میں واقع ایک کتاب گھراورچنددکانوں کوپلازہ کی انتظامیہ نے خودہی دڈی سیل کردیا۔اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پرپلازہ انتظامیہ کاکہناتھاکہ پلازہ سیل کرنے کے عمل کے دوران ایک ورکرجواندرسویاہواتھااندرہی بندہوگیادورروزبعداس کاپتہ چلاتواس کی حالت خراب ہوچکی تھی جس پرعدالت سے اجازت لے کرپلازہ کوڈی سیل کرکے اندررہنے والے بندہ کوریسکیو1122کے ذریعے نشترمنتقل کیاگیا۔اس موقع پرکینٹ بورڈاہلکارموقع پرموجودتھااس سلسلہ میں کنٹونمنٹ ایگزیکٹوآفیسرعثمان عارف سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے کہاکہ عدالت عالیہ کے حکم پر ڈی سیل کیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -