دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے پرپابندی‘ پولیس ملازمین میں تشویش

  دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے پرپابندی‘ پولیس ملازمین میں تشویش

  

ملتان (وقائع نگار)آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر کے تھانیداروں اور پولیس ملازمین کا دوران ڈیوٹی موبائل استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ماسوائے ایس ایچ او کو اس نئے حکم نامہ سے استثنی قرار دیا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ اکثر اوقات ملتان سمیت صوبہ بھر کے تھانوں اور سی آئی اے سیمت دیگر شعبوں میں تعینات پولیس ملازمین دوران جھگڑا ہونے یا تشدد کرتے ہوئے ویڈیو بنالیتے (بقیہ نمبر2صفحہ12پر)

ہیں۔اور پھر اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیتے ہیں۔جس کے بعد پولیس کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور بعد ازاں اسی وجہ سے سینئر پولیس افسران کو ذمے داروں کے خلاف بھی محکمانہ اور قانونی کاروائی کرنی پڑتی ہے۔انہی شکایت کو مدنظر رکھتے ہوئے ائی جی پنجاب آئندہ دوران ڈیوٹی کانسٹیبلز سے لیکر سب انسپکٹر کو موبائل استعمال کرنے سے منع کردیا ہے۔صرف ایس ایچ اوز یا انسپکٹر لیول کے پولیس افسران دوران ڈیوٹی اپنا موبائل فون کو استعمال کرسکیں گے۔اسی حوالے سے پنجاب بھر کے ریجنل و ضلعی پولیس افسران کو ایک مراسلہ بھی بھیجوا دیا گیا ہے۔ جس پر انکو سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -