ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف آپریشن، مالکان کو جرمانے

    ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف آپریشن، مالکان کو جرمانے

  

ملتان( سپیشل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایت پر گزشتہ روز ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ سیکرٹری آرٹی اے کامران بخاری کی قیادت میں ہیڈ محمدوالا روڈ پر آپریشن کیا گیا۔ 31 گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے مالکان کو 42 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔سیکرٹری آر ٹی اے کامران بخاری نے اس موقع پر گفتگو(بقیہ نمبر3صفحہ12پر )

 کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ گاڑیوں میں آگ لگنے کے خدشہ کے پیش نظر ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر پابندی عائد ہے۔ کامران بخاری نے کہا کہ گاڑیوں میں صرف عالمی معیار کے منظورشدہ سی این جی سلنڈر کی اجازت ہے۔ناقص سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔

ایل پی جی آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -