ملتان ریجن : ٹیکس دینے سے انکار ، 660ڈاکٹرز کو آج نوٹس بھجوانے کا فیصلہ 

  ملتان ریجن : ٹیکس دینے سے انکار ، 660ڈاکٹرز کو آج نوٹس بھجوانے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نیوزرپورٹر ) ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) ملتان کی جانب سے ٹیکس نہ دینے والے ڈاکٹرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ،(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

 ملتان ریجن کے 660 ڈاکٹرز کو آج نوٹس بھجوائے جائیں گے اس بارے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملتان ریجن میں قریباً 585 ڈاکٹرز نے اپنے ذاتی ہسپتال اور کلینک بنارکھے ہیں جہاں سے انہیں روزانہ لاکھوں روپے آمدنی حاصل ہوتی ہے مگر مذکورہ ڈاکٹرز تاحال نان فائلر ہیں جبکہ نشتر اور دیگر ہسپتالوں میں ڈیوٹی دینے والے 75 ڈاکٹرز بھی نان فائلر ہیں ان میں سے بیشتر ڈاکٹرز باقاعدگی سے اپنے گوشوارے جمع کروارہے تھے مگر گزشتہ سال کے گوشوارے جمع نہ کرائے ہیں جس پر انہیں نوٹس جاری کئے جارہے ہیں نوٹس کا جواب نہ دینے پر ان کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔