ممتاز آباد ‘ حلیم کی 100 من وزنی  دیگ عقیدت مندوں میں تقسیم

ممتاز آباد ‘ حلیم کی 100 من وزنی  دیگ عقیدت مندوں میں تقسیم

ملتان (سٹی رپورٹر)ملتان میں یوم عاشور کے موقع پر شہدائے کربلاءکی یاد میں لنگر اور نذر ونیاز کے ساتھ ساتھ دودھ اور پانی کی سبیلیں لگانے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ ممتاز آباد کے علاقے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

 میں 100 من حلیم کی وزنی دیگ تقسیم کی گئی جس کی تیاری میں کئی پکوانوں نے حصہ لیا اور 13 گھنٹوں کی مشقت سے حلیم تیار کر کے عقیدت مندوں میں تقسیم کی۔ واضح رہے کہ 100 من حلیم کی تیاری میں 10 من گوشت، دالیں، ٹماٹر، پیاز، ادرک، لہسن، سبز مرچیں اور دیسی گھی کا استعمال کیا گیا۔ حلیم تیار کرانے والے نوید فرید کا کہنا تھا کہ حلیم کی تیاری پرانی روایت ہے جس کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دریں اثناءجلوسوں کے راستوں میں بھی شہر یوں نے بڑی تعداد میں لنگر کے ساتھ ساتھ پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائیں۔ شہر کے مختلف مقامات اور جلوس روٹس پر کھانے پینے کی اشیاءی تقسیم کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ چھوٹے بچے بھی پر جوش انداز میں دودھ کی سبیل پر پانی اور گلی محلوں میں کھانے پینے کی اشیاءتقسیم کرتے رہے۔ یوم عاشورہ کے موقع پر بڑی تعداد میں لنگر نیاز تیا ر کئے جانے کی وجہ سے پکوائیوں کی کمی قلت سے محسوس کی گئی جس کا فائدہ پکوانوں نے خوب اٹھایااور وہ منہ مانگے دام وصول کرتے رہے۔ پکوان میسر نہ ہو نے کی وجہ سے کئی شہریوں نے اپنے گھر وں میں بھی نیاز تیار کر کے تقسیم کی۔

دیگ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...