ملتان‘ مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ ڈاکو لاکھوں روپے‘ زیورات‘ نقدی سمیٹ کر فرار

    ملتان‘ مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ ڈاکو لاکھوں روپے‘ زیورات‘ نقدی سمیٹ ...

  

ملتان(وقائع نگار)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کر دی پولیس تاحال ایک بھی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی ہے۔تھانہ نیو ملتان نے ک علاقہ میں نامعلوم سلیم کے گھر داخل ہو ئے اور گھر سے 55 ہزار مالیت کی نقدی اور دیگر سامان لے گئے۔مخدوم رشید میں نامعلوم سجاد حسین کے گھر داخل ہو ئے اور گھر سے 32 لاکھ مالیت کے زیورات اور نقدی چرا کر (بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

لے گئے۔موضع گھڑیالہ میں نامعلوم افراد نے اشرف کے گھر سے 85 ہزار مالیت کے زیوارات چرا لئے۔صدر شجاعباد میں نامعلوم افراد نے ریاض کے بھانے سے دو بھینسیں چرا لیں۔پیراں غائب روڈ پر واقع ایک ہاسٹل سے نامعلوم افراد نے 4 موبائل فون چرا لئے۔تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں 4 نامعلوم افراد نے نشتر ہسپتال کے ملازم اصغر سے گن پوائنٹ پر اے ٹی ایم کارڈ اور موٹرسائیکل شھین لی ملزمان فائرنگ کرتے ہو ئے با آسانی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔تھانہ ممتازآباد کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے شکیل کے گھر کے تالے توڑ کر زیورات،نقدی،کپڑے اور ضروری کاغزات چرا لئے۔پرانا دنیا پور روڈ پر نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر اللہ دتہ سے 37 ہزار روپے چھین لئے۔تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں نا معلوم افراد نے ناظر کی موٹرسائیکل چوری کر لی۔سیتل ماڑی سے نامعلوم افراد نے سمیع کی مو ٹرسائیکل چوری کر لی۔دہلی گیٹ سے شفیق کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔نشتر ہسپتال سے کاشف کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔بستی سہو سے ارشد کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -