فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن مختلف علاقوں میں 6 پوائنٹس سیل

  فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن مختلف علاقوں میں 6 پوائنٹس سیل

ملتان(نیوز رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے محرم الحرام میں بھی معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے واٹر پلانٹس،کیفے سنٹرزسمیت06فوڈ پوائنٹس کو سربمہرکیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان میں چیکنگ کے دوران(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، مضرصحت ملاوٹی مصالحہ جات،ممنوعہ گٹکاکی فروخت پر اکرام کریانہ سٹور،مظفرگڑھ میں عبداللہ کریانہ سٹور اورنذر کریانہ سٹوکو سیل کر دیا۔اسی طرح واٹر سیفٹی ٹیموں نے پلانٹس کو واٹر سیمپل فیل ہونے،پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر یونیک واٹرپلانٹ اورمیکس ویل انٹرنیشنل واٹر پلانٹ کو سربمہر کیا۔مزید برآں بہاولپور میں چیکنگ کے دوران رینسڈ آئل کے استعمال،غیر معیاری سٹوریج اور ناقص صفائی پر ایشیا ء کیفے کو سیل کیا۔جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 6ہزار396ساشے گٹکا،153کلو ملاوٹی مصالحہ جات،415کلو مضرصحت دودھ،480کلو ملاوٹی شکر،120کلو ملاوٹی گڑاور285کلو غیر معیاری خوراک تلف کی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہناتھا کہ پنجاب میں خوراک کا کاروبار صرف حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق کیا جا سکتا ہے۔صوبہ بھر میں ہر سطح پر معیاری خوراک کے فراہمی اولین ترجیح ہے۔

سیل

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...