جلوس روٹس پر بدستور ریت‘ طوفان سے دکانداروں‘ شہریوں کی سانسیں بند

    جلوس روٹس پر بدستور ریت‘ طوفان سے دکانداروں‘ شہریوں کی سانسیں بند

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی  عدم توجہی  باعث سٹرکوں پر موجود ریت نہ اٹھائی جا سکی، شہری سانس کی تکلیف میں مبتلا ہو نے لگے ہیں محرم الحرام کے موقع پر حرم گیٹ، خونی برج، ممتاز آباد، گھنٹہ گھر، چوک بازار، دہلی گیٹ، شاہ شمس روڈ، چوک کمہاراں سمیت دیگرعلاقوں (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

میں ریت ڈالی گئی تھی، ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ریت فوری اٹھانے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ 11محرم الحرام کے رات تک سٹرکوں پر موجود ریت اٹھائی نہ جا سکی سٹرکوں پر ریت اڑنے کے باعث گرد کے طوفان کا گمان رہا اور شہری دن بھر ریت پھانکتے رہے۔ شہری ندیم شہزاد، فہیم احمد، رستم نے کہا ہے کہ ریت ڈالنا ضلعی حکومت کی ذمہ داری ہے، اٹھانا بھی انہی کی ذمہ داری ہے ریت اڑنے کے باعث متعدد شہری سانس کی بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں، فوری طور پر سٹرکوں سے ریت اٹھائی جائے۔ 

ریت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -