مہوش حیات اور گلوکارنک جانس کی تصویرسوشل میڈیا پرمقبول

مہوش حیات اور گلوکارنک جانس کی تصویرسوشل میڈیا پرمقبول
 مہوش حیات اور گلوکارنک جانس کی تصویرسوشل میڈیا پرمقبول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اورامریکی گلوکارنک جانس کی تصویرسوشل میڈیا پرمقبول ہوگئی۔ ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف اداکارہ مہوش حیات اوربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہرنک جانس یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کا میچ دیکھنے پہنچے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراداکارہ نے نک جونس کے ساتھ تصویرشیئرکی اورکیپشن میں لکھا کہ ’نیویارک میں یوایس اوپن مینزسیمی فائنل کے میچ میں نک جونس سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ سیمی فائنل میں میں اور نک جانس رافیل نڈال کو سپورٹ کر رہے تھے۔ اداکارہ کی تصویر نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچا دی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے گئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایک عرصے بعد نک جانس کو خوش دیکھا ہے۔نک جانس کی اہلیہ پریانکا چوپڑا کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ پریانکا آپ اقوام متحدہ کے سفارتی اعزاز اور شوہر سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ایک صارف نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے نک جانس بھی اپنی اہلیہ سے تنگ ہیں۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’نک جانس ضرور سوچ رہے ہوں گے کہ انہوں نے غلط ملک میں شادی کر لی۔ایک صارف نے لکھا کہ ’آج کوئی بہت ڈر کر گھر گیا ہوگا۔

مزید :

کلچر -