گلوکارآصف مہدی شدید علالت کے باعث نجی ہسپتال میں داخل

گلوکارآصف مہدی شدید علالت کے باعث نجی ہسپتال میں داخل
 گلوکارآصف مہدی شدید علالت کے باعث نجی ہسپتال میں داخل

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارآصف مہدی کو شدید علالت کے باعث نجی اسپتال میں داخل کردیا گیا۔شہنشاہ غزل مہدی حسن کے صاحبزادے اور غزل گائیک آصف مہدی کو شدید علیل ہونے پر شہر کے نجی اسپتال میں داخل کرادیا گیا، آصف مہدی کے اہل خانہ کے مطابق انھیں کئی برس سے گردوں کا عارضہ لاحق ہے، طبیعت خراب ہونے کی بنا پر انھیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کے گردوں کا ڈائیلاسز کیا گیا۔آصف مہدی کے دیرینہ دوست فیصل ندیم نے گزشتہ روز گلوکار حسن جہانگیر، رؤف لالہ، غالب کمال اور شکیل صدیقی سمیت دیگر فنکاروں کے ہمراہ آصف مہدی کی عیادت کی۔

اس موقع پر فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ مہدی حسن خان صاحب کے فن کا تسلسل آصف مہدی نے جاری رکھا ہوا ہے، وہ بطور فنکار ملک کا سرمایہ ہے، عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ آصف مہدی کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کریں۔

مزید :

کلچر -