عمران اشرف اور نیلم منیر کی نئی ڈرامہ سیریل مکمل‘ جلد آن ائیر ہوگی

  عمران اشرف اور نیلم منیر کی نئی ڈرامہ سیریل مکمل‘ جلد آن ائیر ہوگی

  

 لاہور(فلم رپورٹر)داکار عمران اشرف اور نیلم منیر کی نئی ڈرامہ سیریل عنقریب نجی ٹی وی سے نشر کی جائے گی جس کے پرومو ان دنوں نشر کئے جارہے ہیں۔عمران اشرف اور نیلم منیر کچھ عرصہ پہلے ڈرامہ سیریل ”دل موم کا دیا“ میں بھی کام کرچکے ہیں تاہم نئی ڈرامہ سیریل بارے عمران اشرف بہت پرجوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ میں نے اس ڈرامے میں اپنی سکت سے بڑھ کر محنت کرنے کی کوشش کی ہے،یہ ڈرامہ مجھے دل سے پسند ہے آگے جو اللہ کی مرضی،اس سیریل کو سیونتھ سکائی نے پروڈیوس کیا ہے۔اس ڈرامہ سیریل میں عمران اشرف اور نیلم منیر کے کرداروں کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ناظرین کے ذہنوں پر نقش ہوجائیں گے

خاص طور پر میلم منیر کا کردار پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے۔

مزید :

کلچر -