کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ”میں کشمیر ہوں“ گانا جاری

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ”میں کشمیر ہوں“ گانا جاری
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ”میں کشمیر ہوں“ گانا جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی فنکاروں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ”میں کشمیر ہوں“ گانا جاری کیا جس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز اٹھائی گئی ہے۔”میں کشمیر ہوں“ابھرتے گلوکار ریحان ناظم اور نمرہ رفیق کی خوبصورت آواز میں ریکارڈکیا گیا ہے جس میں نامور شوبز شخصیات وادی میں ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔گانے کی ویڈیو 3 منٹ 55 سیکنڈ پر مشتمل ہے، اس کے لیریکس ریحان ناظم اور احسن گوہر نے تحریر کئے ہیں میں کشمیر ہوں ’گیت کے درمیانی حصے میں نامور اداکار شکیل یوسف اور قوی خان سمیت دیگر ستاروں نے شاعری کے ذریعے کشمیریوں کی موجودہ صورتحال کو بیان کیا اور ان سے اظہار یکجہتی کی۔کشمیریوں کے لئے حق خودارادیت کا مطالبہ کرتے ہوئے گانے میں اداکار فیصل قریشی، حنا دلپذیر، پروین اکبر، اسماء عباس اور دیگر نئے ستارے بھی دکھائی دیئے۔

مزید :

کلچر -