بے مثال اداکارہ لیونگ لیجنڈزیبا محمد علی 74 برس کی ہوگئیں  

  بے مثال اداکارہ لیونگ لیجنڈزیبا محمد علی 74 برس کی ہوگئیں  
  بے مثال اداکارہ لیونگ لیجنڈزیبا محمد علی 74 برس کی ہوگئیں  

  

لاہور(فلم رپورٹر)بے مثال اداکارہ لیونگ لیجنڈزیبا محمد علی74 برس کی ہوگئیں،پاکستانی فلموں کے سنہری دورکی ممتاز اداکارہ،خوبصورتی میں بے مثال اورجن کی شخصیت بھی ہے کمال وہ ہیں ”زیبا بیگم“ جنہوں نے گزشتہ روز اپنی74ویں سالگرہ منا ئی۔ اپنے وقت کی لیجنڈری اداکارہ زیبا 10 ستمبر1945 کوبھارت کے شہرانبالہ میں پیدا ہوئیں، انہوں نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1962 میں فلم ”چراغ جلتا رہا“ سے کیا۔ زیبا نے اپنے کیریئرمیں 90 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ان کی سپرہٹ فلموں میں ’ارمان،ہیرا اورپتھر، توبہ، باجی،محبت،انسان اورآدمی،جب جب پھول کھلے، محبت زندگی ہے اورپھول میرے گلشن‘شامل ہیں۔اداکارہ زیبا اورمحمد علی کی فلم ’چراغ جلتا رہا‘کو اس حوالے سے بھی تاریخ میں خاص اہمیت حاصل ہے کہ اس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کوبھی مدعو کیا گیا تھا۔

ان کی فلمی جوڑی وحید مراداورکمال کے ساتھ بے حد مقبول ہوئی جبکہ ان کی اصل زندگی کی جوڑی محمد علی کے ساتھ جمی۔زیبا کی پہلی شادی اداکارسدھیرسے 1964 میں ہوئی تھی مگریہ شادی زیادہ نہیں چل سکی اور دوسال تک ساتھ رہنے کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ اپنے دوسرے شوہراداکار محمد علی کے ہمراہ 50 سے زائد فلموں میں کام کرکے انہوں نے ایک ریکارڈ قائم کیا۔ زیبا کو 4 نگارایوارڈ اور الیاس رشیدی گولڈ میڈل کے علاوہ دیگراعزازات سے بھی نوازا گیا ہے۔

مزید :

کلچر -