مقبوضہ کشمیر، کرفیو کو 38روز ہو گئے، قابض فوج کے ہاتھوں ایک اور کشمیری شہید، 8گرفتار
سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کے لاک ڈاؤن کو 38 روز ہوگئے،فائرنگ سے مزید ایک نوجوان شہید ہوگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں قابض بھارتی فوج نے سوپور کے علاقے میں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا جس کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی۔آصف کو بھارتی فوج نے ڈرائیوانگ کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا۔دوسری جانب اس سے قبل بھارتی فورسز نے سوپور کے ہی مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 8 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
مقبوضہ کشمیر