پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج  ہوگا، صدر مملکت خطاب کرینگے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج  ہوگا، صدر مملکت خطاب کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( سٹاف رپورٹر ) پارلیمنٹ کی دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس آج بروزجمعرات کو شام 5بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گا جس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لئے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دیدی۔ اجلاس میں شرکت کے لئے تینوں مسلح افواج اور آئینی اداروں کے سربراہان سمیت سفارتکاروں اور اہم شخصیات کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر سخت ترین حفاظتی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پارلیمنٹ کی حدود میں کوئی بھی گاڑی بغیر چیکنگ کے داخل نہیں ہوگی۔ سی این جی سلنڈر والی گاڑی پر پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی ہے۔
مشترکہ اجلاس

مزید :

صفحہ اول -