پی ایچ اے نے پارکوں میں شادی اور دیگر تقریبات کی فیس بڑھا دی

   پی ایچ اے نے پارکوں میں شادی اور دیگر تقریبات کی فیس بڑھا دی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے پارکوں میں شادی اور دیگر تقریبات کےلئے فیس بڑھا دی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ایچ اے نے پارکوں میں شادی اور دیگر تقریبات کی فیس بڑھا دی، فیسوں میں 50 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اے کیٹیگری کی فیس 15 ہزار 400 روپے سے بڑھا کر 24 ہزار720 کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پارکوں میں فوٹو گرافی کی فیس کو 23 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار کر دیا گیا ہے جبکہ بی کیٹیگری کی فیس 77 سو بڑھا کر 15 ہزار 440 روپے کر دی گئی۔

 پی ایچ اے

مزید : صفحہ اول


loading...