تابکاری ذرائع کوپرامن مقاصدکیلئے استعمال کررہے ہیں،پاکستان

تابکاری ذرائع کوپرامن مقاصدکیلئے استعمال کررہے ہیں،پاکستان

  

اسلام آباد(آئی این پی)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ پاکستان نے ناکارہ تابکاری ذرائع کی مینجمنٹ کیلئے آئی اے ای اے کی گائیڈنس پرعمل کااعلان کردیا ہے، پاکستان نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کوبھی اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔2005ء سے ضابطہ اخلاق پرعمل کر رہے ہیں،پاکستان تابکاری ذرائع کومحفوظ اورپرامن مقاصدکیلئے استعمال کررہاہے۔بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے بیان کے مطابق پاکستان نے ناکارہ تابکاری ذرائع کی مینجمنٹ کیلئے آئی اے ای اے کی گائیڈنس پرعمل کااعلان کردیا ہے، اس متعلق پاکستان نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کوفیصلے سے آگاہ کردیا، گائیڈنس تابکاری ذرائع کے تحفظ سے متعلق ہے اور آئی اے ای اے کاضابطہ کارتابکاری ذرائع کے حفاظتی معیارکویقینی بناتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان رضاکارانہ طورپر 2005 سے ضابطہ اخلاق پرعمل کررہاہے،پاکستان تابکاری ذرائع کومحفوظ اورپرامن مقاصدکیلئے استعمال کررہاہے۔

تابکاری ذرائع

مزید :

صفحہ اول -