کابل،طالبان کا امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملہ،کوئی نقصان نہیں ہوا

کابل،طالبان کا امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملہ،کوئی نقصان نہیں ہوا

  

واشنگٹن(آئی این پی)امریکا میں 11ستمبر 2001 کو ہونے والے حملوں کو 18 برس مکمل ہونے پر افغانستان میں موجود امریکی سفارت خانے پر راکٹ سے حملہ کردیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا جبکہ حکام نے امریکی سفارتخانے کے احاطے کو بھی کلیئر قرار دے دیا۔امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس(اے پی)کی رپورٹ کے مطابق رات گئے افغان دارالحکومت کابل کے وسط میں واقع سفارتخانے سے دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے، جس کے بعد سائرن بجنا شروع ہوگئے اور ملازمین نے لاؤڈ اسپیکر پر یہ اعلان سنا کہ ایک راکٹ کے باعث کمپاؤنڈ میں دھماکا ہوا ہے۔دوسری جانب امریکی سفارتخانے کے نزدیک موجود نیٹو مشن نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ حملے میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

راکٹ حملہ

مزید :

صفحہ اول -