کلثوم نواز کی پہلی برسی،لیگی رہنماؤں نے جاتی امرا میں قبر پر حاضری دی

  کلثوم نواز کی پہلی برسی،لیگی رہنماؤں نے جاتی امرا میں قبر پر حاضری دی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی پہلی برسی کے موقع پر لیگی رہنماؤں نے جاتی امرا میں ان کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، سابق لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک اور عمران گورائیہ سمیت دیگر نے کلثوم نواز کی قبر پر حاضری دی۔ لیگی رہنماؤں نے بیگم کلثوم نواز کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی اس موقع پر مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کلثوم نواز کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعابھی کروائی۔

بیگم کلثوم برسی

مزید :

صفحہ اول -