نئی قومی بچت سکیم کے تحت ڈیفنس سرٹیفکیٹ کا منافع 13.9 فیصدہو گا

  نئی قومی بچت سکیم کے تحت ڈیفنس سرٹیفکیٹ کا منافع 13.9 فیصدہو گا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزارت خزانہ نے نئی قومی بچت اسکیموں پر نوٹی فکیشن جاری کر دیاجس کے مطابق یکم ستمبر 2019 سے ڈیفنس سرٹیفکیٹ کا منافع 13.9 فی صد ہو گا۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے نئی قومی بچت اسکیموں پر نوٹی فکیشن جار ی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قومی بچت اسکیموں میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی اور یکم ستمبر 2019 سے ڈیفنس سرٹیفکیٹ کا منافع 13.9 فی صد ہو گا  جبکہ بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹس کا 14.76 فی صد منافع ہو گا۔وزارت خزانہ کے مطابق ریگو لر اور اسپیشل سرٹیفیکیٹس کا منافع 12.96 اور 12.70 فی صد برقراررہے گااسپیشل سیونگز پر شرح منافع 12.70 فی صد ہو گا۔

نئی بچت سکیم

مزید :

صفحہ اول -